شہید  اسماعیل ہنیہ پرصیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت میں پاکستان میں مظاہرے

171309912.jpg

اسلام آباد : اسماعیل ہنیہ کی شہادت کے بعد اسلام آباد سمیت پاکستان کے مختلف شہروں میں عوام نے سڑکوں پر مظاہرے کرکے فلسطینی عوام کے ساتھ یک جہتی اور دہشت گرد صیہونی حکومت سے نفرت کا اعلان کیا

پاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی میں جناح روڈ پر پاکستانی عوام نے مظاہرہ کرکے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی صیہونی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کی ۔

اس مظاہرے میں جو جماعت اسلامی پاکستان کی کال پر کیا گیا، بہت بڑی تعداد میں پاکستانی عوام نے شرکت اور شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

مظاہرین نے اپنے نعروں میں فلسطینی عوام کے ساتھ مکمل یک جہتی اور غاصب صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں سے نفرت کا اعلان کیا۔

مظاہرین اسی طرح لبیک یا اقصی اور اسرائیل مردہ باد کے نعرے لگائے ۔

جماعت اسلامی پاکستان کے سینیئر رہنما محمد حسین محنتی نے مظاہرین سے خطاب میں کہا کہ مسلمین عالم اسلامی ملکوں کے حکام سے مطالبہ کرتے ہیں کہ اسرائیلی حکومت کے جرائم کی مخالفت اور فلسطینی عوام کے دفاع میں اجتماعی اقدامات انجام دیں۔

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں بھی فلسطین کے حامیوں نے پریس کلب کے سامنے اجتماع کرکے شہید اسماعیل ہنیہ کو خراج عقیدت پیش کیا۔

اس اجتماع کا اہتمام مجلس وحدت مسلمین اور نوجوانان پارا چنار کی انجمن نے کیا تھا۔

اسلام آباد میں مظاہرین سے خطاب میں مقررین نے، حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ پر تہران میں صیہونی حکومت کے دہشت گردانہ حملے کی مذمت کی ۔

مقررین نے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ اور دیگر مظلوم فلسطینیوں کا خون رائگاں نہیں جائے گا اور اس سے علاقے میں استقامتی محاذ مزید محکم اور طاقتور ہوگا۔

اسلام آباد میں ہونے والے اس مظاہرے کے شرکا نے اسی طرح پارا چنار میں تکفیری دہشت گردوں کے حملوں کی بھی مذمت کی جن میں درجنوں شیعہ مسلمان شہید ہوچکے ہیں۔

پاکستان کی وزارت خارجہ نے بھی ایک بیان جاری کرکے حماس کے سربراہ اسماعیل ہنیہ کو تہران میں شہید کرنے پر مبنی اسرائیلی حکومت کی دہشت گردانہ جارحیت کی مذمت کی ہے۔

اس بیان میں صیہونی حکومت کی تازہ دہشت گردی پر گہری تشویش کے اظہار کے ساتھ کہا گیا ہے کہ اس سے امن کی کوششوں کو نقصان پہنچے گا اور علاقے میں کشیدگی بڑھے گی۔

اسی کے ساتھ پاکستان کے مختلف اراکین پارلیمان، اور مذہبی و سیاسی شخصیات نے بھی اسماعیل ہنیہ کو شہید کرنے پر مبنی غاصب صیہونی حکومت کی بزدلانہ دہشت گردی کی مذمت کی ہے اور اس گستاخ اور باغی حکومت کے خلاف اسلامی ملکوں کے متحدہ اقدام کا مطالبہ کیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے