گواد رمیں رہنماؤں کی گرفتاریاں قابل مذمت ہیں ،وکلاء تنظیمیں

29165040be73399.jpg

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)پاکستان بار کونسل بلوچستان بار کونسل بلوچستان ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن سبی ، ہائی کورٹ بار ایسوسی ایشن کیچ تر بت اور کوئٹہ بار ایسوسی ایشن نے ایک بیان میں بلو چ یکجہتی کمیٹی کے گودار میں پر امن جلسہ و دھرنے میں خواتین و بچوں پر تشد اور لا ٹھی چار آنسو گیس کی شیلنگ فائرنگ، بلوچ یکجہتی کمیٹی کے ارکان سمی دین بلوچ، ڈاکٹر صبیح بلوچ و دیگر کارکنوں کی گرفتاری اور نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما اشرف حسین بلوچ کے گھر پر چھاپہ چادر اور چاردیواری کی پامالی اشرف حسین کو ان کے دو بیٹوں سمیت لاپتہ کرنا گودار دھرنا کو بزور طاقت سبوتاژ کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہاہےکہ بلوچستان حکومت عوام کو تحفظ دینے میں ناکام ہوچکی ہے،

بلوچستان مسنگ پرسنز ماوراء آئین و قانون گرفتاریاں کوئٹہ سمیت بلوچستان بھر سے سینکڑوں سیاسی کارکنوں کی گرفتاری ناقابل برداشت ہیں  بیان میں کہا گیا کہ بلوچستان حکومت کی جانب سے جبر کی پالیسی ناقابل برداشت ہے، بلوچستان میں انسانی حقوق کی پامالیاں عروج پر ہیں ،خواتین بچے اس وقت مشکل حالات میں ہیں،بیان میں کہا گیا کہ ماوراء آئین گرفتار تمام سیاسی کارکنوں سمی دین بلوچ ڈاکٹر صبیح بلوچ اشرف حسین سمیت تمام سیاسی کارکنوں کو فوری رہا کیا جائے

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے