ایف بی آر کو تقسیم کرنے کی تجویز نے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑا دی

FBR-696x342.webp

اسلام آباد: آئی ایم ایف کی مشاورت سے ایف بی آر کو تقسیم کرنے کی تجویز نے ملازمین میں تشویش کی لہر دوڑا دی ہے، ایف بی آر ٹیکس ایکسپرٹ اور شراکت داروں نے 2 بورڈز بنانے کی مخالفت کر دی۔ذرائع ایف بی آر کے مطابق آئی ایم ایف کی مشاورت سے ایف بی آر کو تقسیم کر کے فیڈرل بورڈ آف کسٹم کے نام سے ایک اور بورڈ بنانے کی تجویز سامنے آئی ہے، جس پر ملازمین نے تشویش کا اظہار کیا ہے۔تجویز کردہ پلان کے تحت انفورسمنٹ فیڈرل بورڈ آف کسٹم جب کہ ریونیو ایف بی آر کے پاس ہوگا، تاہم ٹیکس ایکسپرٹ اور شراکت داروں کا کہنا ہے کہ کسٹم ڈیپارٹمنٹ کو ایف بی آر سے علیحدہ کرنے سے آپریشنز متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔ذرائع نے کہا ہے کہ کسٹم ڈپارٹمنٹ اور ایف بی آر کو علیحدہ کرنے کی بجائے بہتر کوآرڈینیشن کی ضرورت ہے، علیحدگی کے باعث ایف بی آر ان لینڈ ریونیو اور کسٹم ڈپارٹمنٹ دونوں کے آپریشنز متاثر ہو سکتے ہیں، ایف بی آر کی تقسیم سے محصولات اکٹھے کرنے کا سسٹم پیچیدگیوں کا شکار ہو جائے گا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے