غزہ میں پولیو نے وبائی صورت اختیار کرلی، لاکھوں فلسطینیوں کو متاثر ہونے کا خدشہ

gaza-polio.jpg

غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے باعث بیماریاں مزید پھیلنے لگیں جب کہ مظلوم فلسطینیوں میں پولیو وائرس شدت سے پھیلنے لگ گیا ہے۔

فلسطینی وزارت صحت نے اسرائیل کی تباہ کن فوجی کارروائی کو مہلک وائرس کے پھیلاؤ کا ذمہ دار قرار دیتے ہوئے پورے فلسطینی علاقے میں پولیو کی وبا کا اعلان کیا ہے۔

ایک بیان میں فلسطینی وزارت صحت نے کہا کہ یہ صورتحال غزہ اور ہمسایہ ممالک کے باشندوں کی صحت کے لیے خطرہ ہے جو اسرائیل کی نسل کشی کی وجہ سے صحت عامہ کی بگڑتی ہوئی ہنگامی صورتحال کی تازہ ترین علامت ہے۔

رواں ماہ کے اوائل میں غزہ کی وزارت صحت نے کہا تھا کہ اس نے اقوام متحدہ کے ادارہ برائے اطفال (یونیسف) کے تعاون سے پولیو وائرس ٹائپ ٹو کا سراغ لگا لیا ہے۔

ادھر عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے اعلان کیا ہے کہ وہ حال ہی میں گندے پانی اور سیوریج کے نمونوں میں پولیو وائرس کی نشاندہی کے بعد غزہ کو 10 لاکھ پولیو ویکسین بھیجے گا۔

ڈبلیو ایچ او کے ایک ترجمان نے کہا کہ بچوں تک ویکسین کی رسائی کو یقینی بنانے کے لئے جنگ بندی کی ضرورت ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے