سابق گورنر عشرت العباد کا نئی پارٹی بنانے کا اعلان

ishrat.jpg

سابق گورنر سندھ ڈاکٹر عشرت العباد نے ایک نئی پارٹی کے قیام کا اعلان کیا ہے۔

عشرات العباد نے گزشتہ دنوں اس بات کی تصدیق کی تھی کہ وہ کئی سال کے وقفے کے بعد دوبارہ سیاسی میدان میں شامل ہوں گے۔

متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے سابق رہنما ڈاکٹر عشرات العباد 2016 میں گورنر سندھ کا عہدہ چھوڑنے کے بعد سے متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں مقیم ہیں۔

ایک بیان میں ڈاکٹر عباد نے کہا کہ وہ ایم کیو ایم پاکستان کے رہنماؤں سے کہیں گے کہ وہ ان کی سیاسی جماعت میں شمولیت اختیار کریں اور ان کے ساتھ اپنے اختلافات کو بالائے طاق رکھیں۔

سابق گورنر سندھ نے کہا کہ سیاسی اور معاشی عدم استحکام خطرناک حد تک پہنچ چکا جب کہ ملک میں سکیورٹی کی صورتحال بھی خراب ہو رہی ہے۔

عشرالعباد کا کہنا تھا کہ معاشی خوشحالی کو یقینی بنانے کے لئے ہمیں بدعنوانی کے خلاف سخت احتساب کی ضرورت ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ اگر گورننس ناکام ہوتی ہے تو صورتحال کسی بھی سمت میں جا سکتی ہے، ملک کو اس وقت سخت احتساب کی ضرورت ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے