پیرس اولمپکس 2024 کی رنگارنگ تقریب کے دلفریب مناظر
فرانس میں پیرس اولمپکس 2024 کی رنگارنگ باضابطہ افتتاحی تقریب جاری ہے۔
افتتاحی تقریب پہلی بار اسٹیڈیم کے بجائے دریائے سین میں ہورہی ہے جب کہ اولمپک پریڈ میں 100 کشتیوں نے دریائے سین میں 6کلومیٹر کا فاصلہ طے کیا ہے
کشتیوں پر ساڑھے10 ہزار ایتھلیٹس کے علاوہ اہم عالمی شخصیات سوار تھیں افتتاحی تقریب میں لیڈی گاگا کی پرفارمنس نے چار چاند لگا دیے۔ پیرس اولمپکس 2024 میں پاکستان کے 7ایتھلیٹس حصہ لیں گے، جیولین تھرو راشد ندیم 6اگست کو پیرس اولمپکس میں ان ایکشن ہوں گے۔
پاکستانی اسپرنٹر فائقہ ریاض ویمنز100 میٹر ریس کیلئے 2اگست کو ان ایکشن ہوں گی، پاکستانی ایتھلیٹس میں کشمالہ طلعت، جی ایم بشیر،گلفام جوزف، جہاں آرا اور احمد درانی شامل ہیں۔
پیرس اولمپکس میں 11اگست تک 329 ایونٹس کا انعقاد کیاجائے گا، پیرس نے آخری بار اولمپکس کی میزبانی 100 سال قبل 1924 میں کی تھی۔
خیال رہے کہ دنیا بھر سے پیرس اولمپکس 2024 میں 205 ممالک کے 10ہزار714 ایتھلیٹس شریک ہیں۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر عمانویل میخواں نے کھیلوں کا باضابطہ افتتاح کردیا ہے۔