نظرثانی اپیل اور پی ٹی آئی پر پابندی، ن لیگ کا صدر مملکت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ

2670486-zardariandshahbaz-1721386520-842-640x480.jpg

اسلام آباد: ن لیگ نے پی ٹی آئی پر پابندی اور مخصوص نشستوں کے فیصلے پر نظرثانی اپیل کے لیے صدر مملکت کو اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

مسلم لیگ (ن) نے مخصوص نشستوں سے متعلق سپریم کورٹ کے فیصلے کے خلاف نظرثانی اپیل اور پی ٹی آئی پر پابندی عائد کرنے کے فیصلے سے متعلق صدر مملکت آصف زرداری سے مل کر انہیں اعتماد میں لینے کا فیصلہ کیا ہے۔

ن لیگ کے ذرائع کے مطابق آج ن لیگ کی قانونی ٹیم صدر زرداری کو اس حوالے سے بریفنگ دے گی، ملاقات میں اٹارنی جنرل، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ بھی موجود ہوں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے