سونا ہزاروں روپے مہنگا ہوکر تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
پاکستان میں سونے کی قیمت ایک ہی روز میں ہزاروں روپے کے بڑے اضافے کے بعد ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں ایک تولہ یکدم 5000 ہزار روپے مہنگا ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 54 ہزار 400 روپے ہوگیا۔
ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت 4 ہزار 287 روپے اضافے سے 2 لاکھ 17 ہزار 764 روپے ہوگئی جب کہ فی تولہ چاندی 2900 روپے پر برقرار ہے۔
واضح رہے کہ ہفتہ کے روز ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 400 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پیر کے روز سونے کے نرخ دستیاب نہیں تھے جب کہ محرم الحرام کی تعطیلات کی وجہ سے منگل اور بدھ کو مارکیٹیں بند رہیں۔