اسرائیل تاریخ کی مستند ترین نسل کشی کر رہا ہے، فلسطینی سفیر

170739340.jpg

اقوام متحدہ میں فلسطینی سفیر ریاض منصور نے غزہ میں اسرائیلی حکومت کے جنگی جرائم کو "تاریخ کی مستند ترین نسل کشی” قرار دیا۔

اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ریاض منصور کا کہنا تھا کہ غزہ میں جو کچھ ہو رہا ہے اسے تاریخ میں سب سے زیادہ مستند نسل کشی کے طور پر ثبت ہورہا ہے۔ دنیا کب ان جرائم کی مذمت کرے گی اور اسے کب تک برداشت کرتی رہے گي ؟

انہوں نے سلامتی کونسل سے سوال کیا کہ اسرائیل کی جانب سے بین الاقوامی قوانین اور اصولوں کی خلاف ورزی کیوں جاری ہے اور صیہونی حکومت کو روکنے کے لیے کوئی کارروائی نہیں کی جاتی؟

فلسطین کے سفیر نے زور دے کر کہا کہ "ایسے قانون کا کیا فائدہ جس پر عمل نہ ہو؟

انہوں نے کہا کہ جب اسرائیل پچھلے نو ماہ سے مسلسل گھروں، ہسپتالوں، اسکولوں اور المواصی جیسے اقوام متحدہ کے پناہ گزین کیمپوں پر بمباری کر رہا ہے تو پھر ان قوانین کی کیا حیثت باقی رہ جاتی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے