خلیج فارس تعاون کونسل: عالمی برادری تل ابیب سے اس کے جرائم کا حساب طلب کرے۔

171277598.jpg

خلیج فارس تعاون کونسل نے غزہ میں صیہونی حملوں کو منظم جرائم قرار دیتے ہوئے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ تل ابیب سے اس کے جرائم کا حساب طلب کرے۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل جاسم محمد البداوی کے جاری کردہ ایک بیان میں غزہ کے جنوبی غزہ کے المواصی کیمپ پر اسرائیلی حملے کی شدید مذمت کی گئی ہے جس میں بڑی تعداد میں فلسطینی شہری شہید اور زخمی ہوئے ہیں۔

خلیج فارس تعاون کونسل کے سیکریٹری جنرل نے مزید کہا ہے کہ اس حملے نے ایک بار پھرثابت کردیا ہے کہ صیہونی حکومت ہمارے فلسطینی بھائیوں کے خلاف منظم جرائم کا ارتکاب کررہی ہے۔

انہوں نے یہ بیان کرتے ہوئے کہ صیہونی حکومت کسی بھی قانون، ضابطوں اور معاہدوں کی پابند نہیں ہے لہذا عالمی برادری کو چاہیے کہ وہ اپنی ذمہ داری پوری کرے اور تل ابیب انصاف کٹہرے میں لا کھڑا کرے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے