جہاد اسلامی فلسطین: تل ابیب آپریشن فلسطینیوں کے خلاف وحشیانہ جرائم کا فطری ردعمل تھا

171277245.jpg

جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے تل ابیب کے جنوب میں صیہونیت مخالف آپریشن کو صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کا فطری ردعمل قرار دیا ہے

جہاد اسلامی فلسطین نے ایک بیان جاری کرکے تل ابیب میں الرملہ کے قریب کے ایک فلسطینی نوجوان کے دلیرانہ آپریشن کی مبارکباد پیش کی ہے۔

اس رپور کے مطابق جہاد اسلامی فلسطین نے کہا ہے کہ یہ مظلوم فلسطینی عوام کے خلاف غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم پر فطری ردعمل ہے۔

جہاد اسلامی فلسطین کے بیان میں کہا گیا ہے کہ ہم غیور فلسطینی نوجوان شہید محمد شہاب کی روح کو سلام کرتے ہیں اور اعلان کرتے ہیں کہ ہمارے عوام غاصب صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کا جواب دینے کے حوالے سے غافل نہیں رہیں گے۔

جہاد اسلامی فلسطین نے یہ بیان ایسی حالت میں جاری کیا ہے کہ اتوار کی دو پہر تل ابیب کے جنوب میں واقع الرملہ کے نزدیک ایک فلسطینی نوجوان نے کچھ صیہونیوں پر پہلے اپنی گاڑی چڑھادی اور اس کے بعد ان پر فائرنگ کردی۔

صیہونی پولیس نے الرملہ فلسطینی نوجوان کی اس شہادت پسندانہ کارروائی کی تصدیق کی ہے۔

صیہونی پولیس نے بتایا ہے کہ مذکورہ فلسطینی نوجوان نے دو جگہ صیہونیوں پر گاڑی چڑھائی ہے ۔ پہلے ایک بس اسٹیشن پر کچھ صیہونیوں پرگاڑی چڑھائی پھر چند سو میٹر دور کچھ اور فلسطینیوں پر گاڑی چڑھا دی۔

اس آپریشن میں کم سے کم چار صیہونیوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے جن میں سے دو کی حالت کی خراب بتائی گئی ہے۔

میڈیا ذرائع کے مطابق اس شہادت پسندانہ آپریشن میں فلسطینی نوجوان محمد شہاب شہید ہوگیا ۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے