وزیر داخلہ نے پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دینے کیلیے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کرلیا

2664193-interiorministermohsinnaqvi-1720433268-733-640x480.jpg

اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے بجلی کے پروٹیکٹڈ صارفین کو ریلیف دینے کے لیے تمام ڈسکوز کا ڈیٹا طلب کر لیا۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اہم اجلاس ہوا جس میں اوور بلنگ کے ایشو کا جائزہ لیا گیا۔ اجلاس میں ایف آئی اے حکام نے اوور بلنگ پر بریفنگ دی جبکہ وزیر داخلہ نے پروٹیکٹڈ صارفین کو نان پروٹیکٹڈ کیٹیگری میں شامل کرنے پر شدید تشویش کا اظہار کیا۔

محسن نقوی نے کہا کہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ڈسکوز کے ڈیٹا کو چیک کرکے رپورٹ پیش کریں۔

وزیر داخلہ نے 3 روز میں ایف آئی اے ڈائریکٹرز کو تمام شواہد جمع کرنے کا ٹاسک دیتے ہوئے کہا ہے کہ تمام شواہد کی جامع رپورٹ وزیراعظم کو پیش کی جائے گی۔ وزیر داخلہ نے ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے نارتھ کو پشاور، لاہور، گوجرانوالہ اور فیصل آباد خود جاکر صورتحال کا جائزہ لینے اور ڈیٹا جمع کرنے کی ہدایت کی ہے۔

محسن نقوی نے کہا کہ پروٹیکٹڈ صارفین سے زیادتی کا ازالہ کرنا ضروری ہے، ایک ایک شواہد کا جائزہ لے کر ذمہ داران کا تعین کیا جائے۔

اجلاس میں وفاقی سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی اے ہیڈکوارٹر، ایڈیشنل سیکریٹری داخلہ، ایڈیشنل ڈی جی ایف آئی نارتھ اور متعلقہ حکام نے شرکت کی جبکہ ایف آئی اے کے تمام ڈائریکٹرز ویڈیو لنک کے ذریعے اجلاس میں شریک ہوئے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے