شنگھائی تعاون تنظیم میں کامن فری زونز کا نیٹ ورک قائم کیا جائے، ایران

171254610.jpg

ایران کے قائم مقام صدر نے شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں تجویز پیش کی کہ رکن ممالک کے درمیان مشترکہ فری زونز کا نیٹ ورک قائم کیا جائے اور ترجیحی و آزاد تجارتی معاہدے کیے جائیں۔

آج بروز جمعرات، 4 جولائی، قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں 24 ویں شنگھائی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں، محمد مخبر نے کہا کہ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے کہ ٹرانزٹ اور تجارتی سرگرمیاں ایک دوسرے پر منحصر ہیں، لہذا رکن ممالک مشترکہ فری زونز کا نیٹ ورک، آزاد اور آپسی ترجیحی تجارتی سرگرمیوں کے معاہدوں پر کام کریں۔

انہوں نے کہا کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک میں تجارت، پیداوار، توانائی، نقل و حمل، زراعت، کسٹم، ٹیلی کمیونیکیشن، ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں میں بات چیت کے بہت سے مواقع اور صلاحیتیں موجود ہیں۔

محمد مخبر نے کہا کہ شنگھائی تنظیم خطے اور دنیا بھر میں پائیدار امن اور ترقی کے کے لیے استعمال کیا جانا چاہیے اور ٹرانزٹ کوریڈور کا فعال ہونا تجارت، اقتصادی ترقی اور اس کے نتیجے میں رکن ممالک کے سیاسی استحکام میں بھی کلیدی کردار ادا کرے گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم سمجھتے ہیں کہ شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک شمال-جنوب کوریڈور اور ایران کی جنوبی بندرگاہوں کے ذریعے دنیا کے ممالک کے ساتھ کم قیمت اور تیز تجارت کر سکتے ہیں۔

انہوں نے تاکید کی کہ ایران توانائی کے میدان میں سیاسی ہتھکنڈوں بالخصوص یکطرفہ پابندیوں کا سخت مخالف ہے۔

توانائی بالخصوص تیل اور گیس کے بڑے پروڈیوسر کے طور پر ایران نے ہمیشہ کثیرالجہتی کی پالیسی پر عمل کیا ہے اور شنگھائی تعاون تنظیم کی "توانائی میں تعاون کی حکمت عملی” نامی دستاویز تیار کرنے اور اس کی منظوری اور نفاذ میں بھرپور حصہ لیا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے