وزیراعظم کی آج روسی صدر سے ملاقات متوقع

pm-with-putin.jpg

وزیرِاعظم شہباز شریف تاجکستان کا دورہ مکمل کرنے کے بعد دوشنبہ سے قازقستان کے دارالحکومت آستانہ روانہ ہوگئے۔

شہباز شریف آستانہ میں شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس اور ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں شرکت کریں گے۔

وزیرِاعظم اہم علاقائی اور عالمی مسائل پر پاکستان کے نقطہِ نظر پیش اور ایس سی او خطے کے لوگوں کی فلاح و بہبود کے حوالے سے شنگھائی تعاون تنظیم کی اہمیت کو اجاگر کریں گے۔

شہباز شریف سربراہی اجلاس کے موقع پر شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے اور وزیراعظم کی آج روسی صدرپیوٹن، ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس کے علاوہ وزیراعظم آج شنگھائی تعاون تنظیم کے رکن ممالک کے سربراہان کے اعزاز میں قازقستان کے صدر کی جانب سے دیئے جانے والے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے