نو ملکوں کے نئے سفیروں نے نگراں صدر ڈاکٹر محمد مخبر کوتہران میں اپنی تقرری کے کاغذات پیش کئے
نو ایشیائی اور یورپی ملکوں کے نئے سفیروں نے پیر کی شام اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں صدر کوبحیثیت سفیر اپنی تقرری کے اسناد پیش کئے
پیر کی شام تہران میں، چین، اٹلی، اسپین، جنوبی کوریا، آسٹریلیا، ہنگری، فن لینڈ، قزاقستان اور سربیا کے نئے سفیروں نے نگراں صدر ڈاکٹر محمد مخبر سے علیحدہ علیحدہ ملاقات کرکے اپنی تقرری کے دستاویزات پیش کئے۔
اسلامی جمہوریہ ایران کے نگراں صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے تہران میں متعین مذکورہ ملکوں کے نئے سفیروں سے ملاقاتوں میں ان کی کامیابی کی آرزو کی اور ان سے کہا کہ باہمی تعاون کی توسیع کے لئے بھرپور کوشش کریں اور اسی کے ساتھ اپنے ملکوں کے سرمایہ کاروں اور تاجروں میں ایران کی توانائیوں اور گنجائشوں کو متعارف کرائيں۔
نگراں صدر ڈاکٹر محمد مخبر نے اٹلی، اسپین، آسٹریلیا اور فن لینڈ کے نئے سفیروں سے ملاقات میں کہا کہ کوشش کریں کہ ان کے ممالک غزہ کے نہتے اور مظلوم عوام کے خلاف صیہونیوں کے وحشیانہ حملوں اور جرائم رکوانے کے لئے موثر اقدامات عمل میں لائيں۔