شاید صیہونی حکومت کی اپنے ہی ہاتھوں تباہی کا وقت آ گيا ہے ، اقوام متحدہ میں ایران کے مندوب
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے مندوب نے لبنان کے خلاف اسرائیلی حکومت کے پروپیگنڈے کو نفسیاتی جنگ قرار دیا لیکن ساتھ ہی خبردار کیا کہ فوجی حملے کی صورت میں تمام راہیں سامنے ہيں جن میں تمام مزاحمتی تنظیموں کی لبنان کی محاذ پر موجودگی بھی شامل ہے ۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے کہا: "اگرچہ ایران لبنان پر حملے کے فیصلے کے بارے میں صیہونی حکومت کے پروپیگنڈے کو ایک نفسیاتی جنگ سمجھتا ہے، لیکن اگر اس پر بھرپور فوجی حملہ کیا جاتا ہے تو پھر ایک تباہ کن اور شدید جنگ ہو گی۔ تمام اختیارات میز پر ہیں، جس میں تمام مزاحمتی تحریکوں کی شرکت بھی شامل ہے۔
اس سے قبل بھی اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے اعلان کیا تھا: غاصب اسرائیل کی طرف سے اپنے آپ کو بچانے کے لیے کوئی بھی غیر دانشمندانہ فیصلہ خطے کو ایک نئی جنگ میں جھونک سکتا ہے جس کا نتیجہ لبنان کے بنیادی ڈھانچے کی تباہی کی صورت میں نکلے گا۔
اس جنگ میں یقینی طور پر ایک فریق کی حتمی شکست ہوگی اور وہ صیہونی حکومت ہوگي۔
اقوام متحدہ میں اسلامی جمہوریہ ایران کے نمائندے نے زور دیا: مزاحمتی تحریک حزب اللہ اپنے اور اپنے ملک لبنان کے دفاع کی صلاحیت رکھتی ہے۔ شاید اب وہ وقت آ گیا ہے جب یہ غاصب حکومت اپنے ہاتھوں سے خود کو تباہ کرنے والی ہو