پی ٹی آئی رہنما صنم جاوید کی مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے کیلیے درخواست دائر

2656127-sanamjavedx-1719205288-952-640x480.jpg

لاہور: تحریک انصاف کی رہنما صنم جاوید کی مزید مقدمات میں گرفتاری روکنے کےلیے لاہور ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

صنم جاوید کے والد کی جانب سے لاہور ہائی کورٹ میں دائر درخواست سماعت کے لیے مقرر کردی گئی۔ جسٹس شہرام سرور درخواست کی سماعت کریں گے۔ درخواست میں وفاقی حکومت، پنجاب حکومت اور آئی جی پنجاب سمیت 11 اداروں کو فریق بنایا گیا ہے۔

درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ صنم جاوید کو مسلسل سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ کسی مقدمے میں نامزد نہ ہونے کے باوجود نامعلوم بنیاد پر صنم جاوید کی گرفتاری ڈال دی جاتی ہے۔ انہیں تپتی دھوپ میں جیل وین میں شام 7 بجے تک بند رکھا جاتا ہے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ صنم جاوید کو کسی بھی مقدمے میں لاہور ہائی کورٹ کی اجازت کے بغیر گرفتار نہ کیا جائے۔ ان کے خلاف درج مقدمات نامزد اور نامعلوم دونوں کی تفصیلات فراہم کرنے کاحکم دیا جائے اور صنم جاوید کی نظر بندی کے احکامات کی کاپی فراہم کی جائے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے