تہران اجلاس کا مقصد اے سی ڈی کے رکن ملکوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا ہے، نائب وزیر خارجہ

171229788.jpg

تہران : ایران کے نائب وزیر خارجہ برائے اقتصادی امور مہدی صفری نے کہا ہے کہ ایشیائی ممالک کے درمیان مختلف جہتوں میں ہم آہنگی پیدا کرنا اس اجلاس کے مقاصد میں سے ایک ہے

انہوں نے کہا کہ بلاشبہ اے سی ڈی ایشیا میں تشکیل پانے والی سب سے بڑی تنظیم بھی ہے اور ایران نے گزشتہ برس اس گروپ کی صدارت سنبھالی تھی۔

انہوں نے بتایا کہ اتوار اور پیر کو 19 ویں ایشین کوآپریشن ڈائیلاگ فورم کا اجلاس تہران میں ہوگا جو ایران کی صدارت میں ہونے والا دوسرا اجلاس ہے۔

اے سی ڈی کا پہلا اجلاس ایران کے شہید وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان کی صدارت میں نیویارک میں ہوا تھا۔

انہوں نے کہا کہ اتوار کو اے سی ڈی کے نائب وزرائے خارجہ کی میٹنگ میں اجلاس کا ایجنڈا تیار اور ایران کی پیش کردہ تجاویز کا جائزہ لیا جائے گا۔

مہدی صفری کا کہنا تھا کہ اس فورم کے رکن ممالک کی تعداد 35 ہے اور تمام طاقتور ایشیائی ممالک بھی اس فورم میں شامل ہیں

مہدی صفری نے مزید کہا ہے اتنی بڑی تعداد میں ایشیا ممالک کے نمائندوں کو بیک تہران میں اکٹھا ہوا ایک بڑی کامیابی ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے