باپ کے بعد بیٹا بھی تکفیریت کا شکار
منڈی بہاوالدین کی تحصیل پھالیہ میں بیس برس قبل قتل ہونے والے مذہبی رہنما سید اعجاز حسین نقوی کا بیٹا سید اسد عباس نقوی بھی تکفیری ٹولے کے ہاتھوں قتل کر دیا گیا ـ محرم الحرام کے قریب ہونے والے اس مذہبی قتل نے پھالیہ میں ایک بار پھر فرقہ وارانہ کشیدگی کو بڑھاوا دے دیا ہے
نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق تحریک جعفریہ پاکستان ( شیعہ علما کونسل ) کے نائب صوبائی صدر سید اعجاز حسین نقوی جنہیں بیس سال قبل یوم عاشورہ پہ ہونے والے فسادات میں تکفیری ٹولے نے گھر میں گھس کر نہ صرف قتل کیا تھا بلکہ بعد از قتل انکی لاش کو سڑکوں پر گھسیٹ کر بےحرمتی کرنے کے علاوہ انکے گھر کو آگ لگا دی تھی ـ اور اب گزشتہ روز انکے جواں سال بیٹے سید اسد عباس نقوی کو گولیاں مار کر اس وقت قتل کر دیا گیا جب وہ گھںیاں روڈ پر موجود اپنی رہائشگاہ کے باہر کھڑے فون سن رہے تھے ـ پولیس نے مقتعل کے چچا سید ذوالفقار حسین کی مدعیت میں نامعلوم افراد کے خلاف پرچہ درج کر لیا ہے