لوڈشیڈنگ سے زندگی اجیرن، ایسا نہ ہو عوامی ردعمل بے قابو ہو جائے، علی امین گنڈاپور

2654697-aliamingandapur-1718954697-523-640x480.jpg

پشاور: وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور نے کہا ہے کہ لوڈشیڈنگ نے عوام کی زندگی اجیرن کردی ہے، ایسا نہ ہو لوگوں کا ردعمل قابو سے باہر ہو جائے۔

بجلی کی لوڈشیڈنگ سے متعلق اہم اجلاس وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین گنڈاپور کی زیر صدارت ہوا، جس میں چیف سیکرٹری، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ، وزیر اعلیٰ کے پرنسپل سیکرٹری، سیکرٹری انرجی اور پولیس کے اعلیٰ حکام نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی حکام کے ساتھ وزیر اعلیٰ کے اجلاس کے بعد صوبے میں بجلی کی لوڈشیڈنگ خصوصاً عیدالاضحیٰ کے دوران لوڈشیڈنگ کی صورتحال کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں متعلقہ حکام کی طرف سے وزیر اعلیٰ کو صوبے میں لوڈشیڈنگ کی تازہ صورتحال، ریکوریز سمیت دیگر امور پر بریفنگ دی گئی، جس میں بتایا گیا کہ گزشتہ ایک ماہ میں صوبائی حکومت کے تعاون سے صوبے کے لاسز والے علاقوں سے تقریباً ایک ارب روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔ صوبے میں پیسکو کی تنصیبات اور عملے کو پولیس کی مکمل سکیورٹی فراہم کی گئی ہے۔ اس مقصد کے لیے ہر ضلع میں پولیس کی مخصوص ٹیمیں تعینات کی گئی ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے