صہیونی ٹینک اور فوجی القسام بریگیڈ کا شکار

171225568.jpg

فلسطین کی اسلامی مزاحمتی تحریک (حماس) کے فوجی ونگ شہید عزالدین القسام بریگیڈ نے بتایا ہے کہ انہوں نے مشترکہ آپریشن کرتے ہوئے رفح شہر میں صیہونی حکومت کے دو ٹینکوں اور متعدد فوجیوں کو نشانہ بنایا ہے۔ .

القسام بٹالین نے رفح شہر میں واقع الشابورہ کیمپ میں صہیونی فوج کے دو مرکاوا ٹینکوں کو الیاسین 105 راکٹوں سے نشانہ بنا کر انہیں تباہ کردیا۔

بیان میں کہا گیا ہے کہ ان دو ٹینکوں کے نشانہ بننے کے بعد ان میں موجود فوجی ایک مکان میں گھس گئے۔ حماس نے ان کا تعاقب کیا اور انہیں پوائنٹ بلینک رینج پر گھیرلیا۔

اس براہ راست لڑائی میں متعدد صیہونی فوجی ہلاک ہوئے۔

اس حوالے سے صیہونی فوج نے بھی اعتراف کیا ہے کہ غزہ کی پٹی میں گزشتہ 24 گھنٹوں سے جاری جھڑپوں میں صیہونی 6 فوجی زخمی ہوئے ہیں

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے