اسرائیل کی رات گئے غزہ نصیرات کیمپ پر بمباری، 17 فلسطینی شہید
اسرائیلی فوج نے عید کے دوسرے روز بھی غزہ کے نصیرات پناہ گزین کیمپ میں حملہ کرکے 17 فلسطینوں کو شہید کردیا۔
الجزیرہ کی رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فوج نے نصیرت پناہ گزین کیمپ میں المدون خاندان سے تعلق رکھنے والے ایک گھر پر بمباری کی، حملے کے نتیجے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہو گئے۔ اسی طرح کیمپ کے ایک دوسرے گھر پر حملے میں 7 افراد شہید ہوگئے