ایران و پاکستان کے قریبی تعلقات، علاقائی امن و پائیداری کے لئے اہم

171207161.jpg

اسلام آباد: جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ نے کہا ہے: اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے قریبی تعلقات، علاقے میں قیام امن اور پائیداری کے لئے ناگزیر ہیں۔

مولانا حامد الحق نے پاکستان میں ایران کے سفیر رضا امیری مقدم سے خیبر پختونخوا میں جمعرات کو ہونے والی ملاقات میں اسلامی اسلامی جمہوریہ ایران کے آنجہانی صدر سید ابراہیم رئیسی اور ان کے ساتھیوں کی شہادت پر تعزیت پیش کی۔

انہوں نے اس ملاقات میں عالم اسلام میں اتحاد اور فلسطین سمیت مظلوم اقوام کے دفاع میں ایران و پاکستان کے اہم رول پر زور دیا اور کہا: عالم اسلام کے تمام مسلمان خاص طور پر پاکستانی عوام اپنے فلسطینی بھائیوں اور بہنوں کے ساتھ کھڑے ہيں۔

حامد الحق نے افغانستان کے اطراف کے علاقے کے حالات کا ذکر کرتے ہوئے زور دیا کہ اسلامی جمہوریہ ایران اور پاکستان کے قریبی تعلقات اور افغانستان کے تئيں ہمارا رویہ علاقے میں پائیدار امن و سلامتی کے لی چابی ہے۔

فریقین نے اس ملاقات میں دو طرفہ تعلقات، علاقائی حالات، افغانستان کی تبدیلیوں اور غزہ کے حالات پر تبادلہ خیال کیا۔

پاکستان میں ایران کے سفیر نے بھی جامعہ دار العلوم حقانیہ کے مختلف حصوں کا معائنہ کیا اور جمعیت علمائے اسلام سربراہ کی خدمات کی قدردانی کی۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے