آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے کشمیری شاعر احمد فرہاد کی ضمانت منظور کرلی
آزاد کشمیر ہائیکورٹ نے شاعر احمد فرہاد کی ضمانت کی درخواست 2 لاکھ روپے مچلکوں کی عوض ضمانت کی درخواست منظور کرلی ہے۔آزاد کشمیر ہائیکورٹ میں احمد فرہاد کے وکیل کے ڈی خان نے پیش ہو کر دلائل دیے، کچھ دیر میں کورٹ آرڈر جاری ہو جائیں گے۔وکیل احمد فرہاد مچلکے جمع کرانے کی صورت میں آج دفتری اوقات میں احمد فرہاد کو جوڈیشل لاک اپ سے رہا کیا جا سکتا ہے۔
گرفتار کشمیری شاعر احمد فرہاد پر الزام ہے کہ انہوں نے سوشل میڈیا آئی ڈی سے اشتعال انگیزاور اداروں کے خلاف نفرت انگیز پوسٹیں شیئر کی تھیں۔واضح رہے کہ 4 جون کو مظفر آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے شاعر احمد فرہاد کی جانب سے دائر درخواست پر محفوظ شدہ فیصلہ سناتے ہوئے ان کی ضمانت کی استدعا مسترد کردی تھی، اس سے قبل عدالت نے احمد فرہاد کی درخواست ضمانت پر سماعت اور بحث مکمل ہونے کے بعد فیصلہ محفوظ کیا تھا۔