بحرین میں اسرائیلی سعودی اور دیگر خلیجی فوجی افسران کا خفیہ اجلاس
نمائندہ بصیر میڈیا کے مطابق اسرائیلی چیف آف اسٹاف، ہرزی ہیلوی اور اسرائیلی دفاعی فورسز نے پیر کو بحرین میں ایک خفیہ اجلاس منعقد کیا، جس میں بحرین، مصر، اردن، سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات کے فوجی نمائندوں نے شرکت کی۔یہ اجلاس امریکی سنٹرل کمانڈ کے تحت ہوا، اور اس کا مقصد ان ممالک کے درمیان دفاعی تعاون پر بات چیت کرنا تھا۔
اجلاس کی خفیہ نوعیت اور کم میڈیا کوریج غزہ میں جاری تنازع کی وجہ سے تھی، جس کے باعث ان ممالک کے عوام میں اسرائیل کے خلاف دشمنی کا تصور مزید بڑھ گیا ہے۔یاد رہے کہ غزہ میں جاری اسرائیلی بربریت کے خلاف جہاں ایک طرف غیر مسلم ممالک احتجاجا اسرائیل سے تعلقات منقطع کر رہے ہیں وہیں دوسری طرف سعودی عرب کی قیادت میں مسلم عرب ممالک دررون خانہ اسرائیل کے بازو مضبوط کرنے میں مصروف ہیں