حیفا میں ایک اہم ہدف پر عراقی مزاحمت کا حملہ

171194174.jpg

عراق کی اسلامی مزاحمت نے منگل کے روز بتایا ہے کہ اس نے مقبوضہ فلسطین کے حیفا میں ایک اہم ہدف کو ڈرون سے نشانہ بنایا ہے۔

عراقی ذرائع ابلاغ کی رپورٹ کے مطابق، عراقی مزاحمت نے ایک بیان جاری کرکے بتایا ہے کہ فلسطین کے مظلوم عوام کی حمایت اور فلسطینیوں خاص طور پر خواتین، بچوں اور بوڑھوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں منگل کی صبح حیفا بندر گاہ میں ایک اہم مقام کو نشانہ بنایا گيا۔

بیان میں کہا گیا ہے: ہم مقبوضہ فلسطین میں مختلف مقامات کو نشانہ بنانے کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔

عراقی مزاحمتی محاذ نے کہا ہے: عام شہریوں کے خلاف صیہونی حکومت کے جرائم کے جواب میں تنظیم کے مجاہدوں نے پیر کی رات مقبوضہ جولان میں بھی ایک فوجی مقام کو نشانہ بنایا ہے۔

مزاحمتی محاذ کی جانب سے الاقصی طوفان آپریشن کے 200 دن گزر جانے کے بعد جو اعداد و شمار جاری کئے گئے ہيں، ان کے مطابق عراقی مزاحمت نے عراق میں 90 مقامات پر 243، مقبوضہ فلسطین میں 65 ہور شام میں 88 حملے غاصب صیہونیوں اور ان کے حامیوں کے خلاف انجام دیئے ہيں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے