حماس نے سلامتی کونسل کی جنگ بندی قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے۔

171200925.jpg

فلسطین کی اسلامی استقامتی تحریک حماس نے سلامتی کونسل سے پاس ہونے والی جنگ بندی کی قرار داد کا خیر مقدم کیا ہے

حماس نے اعلان کیا ہے کہ غزہ میں مستقل جنگ بندی، قابض افواج کے مکمل انخلا، غزہ کی تعمیر نو، غزہ کی آبادی کے تناسب میں تبدیلی کی مخالفت اور انسان دوستانہ امداد کی سپلائی کی قرار داد کی مںظوری کا خیر مقدم کرتی ہے۔

حماس نے اسی کے ساتھ، قرار داد کی سبھی شقوں کے اجرا میں بالواسطہ مذاکرات میں ثالثین کے ساتھ مکمل تعاون کے آمادگی کا اعلان بھی کیا ہے۔

حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس نے ہمیشہ اپنے قومی حقوق کے حصول کے لئے جس میں غاصبین کو نکال باہر کرنا اور ایسی آزاد فلسطینی مملکت کا قیام جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو، سر فہرست ہے، پر زور دیا ہے

قابل ذکر ہے کہ اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے گزشتہ رات مستقل جنگ بندی کی قرار داد پاس کردی۔ اس قرار داد کی مستقل آراکین، امریکا، روس،چین، برطانیہ اور فرانس میں سے کسی نے بھی مخالفت نہیں کی اور قرار داد پاس ہوگئی

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے