لاہور، فلسطینی وفد کا جامعہ اشرفیہ کا دورہ، علماء سے ملاقات

ulama.jpg

فلسطینی وفد نے ”پاک فلسطین فورم“ کے چیئرمین مولانا فتیح اللہ عثمانی کی قیادت میں جامعہ اشرفیہ لاہور کا دورہ کیا. وفد میں فلسطین سے آئے ہوئے عالمی اتحاد فلسطین کے ڈپٹی سیکرٹری جنرل نوجوان رہنماء انجینئر انس ابراہیم اور عالمی اتحاد طلباء کے صدر شیخ عمر یوسف سمیت دیگر افراد شامل تھے. وفد کو جامعہ اشرفیہ کے مختلف شعبہ جات کا تعارف اور دروہ کرایا گیا. فلسطینی وفد نے جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، نائب مہتمم و ناظم اعلی مولانا قاری ارشد عبید، ناظم تعلیمات مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید، حافظ اجود عبید اور مولانا مجیب الرحمن سمیت دیگر علماء و اساتذہ سے ملاقات کی اور فلسطین کی موجودہ صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ غزہ کے مظلوم مسلمان اللہ تعالیٰ کی مدد و نصرت سے ثابت قدمی اور استقامت کے ساتھ اسرائیل اور ان کے اتحادیوں کے مظالم کا مقابلہ کر رہے ہیں. انہوں نے کہا کہ تمام تر اسرائیلی مظالم کے باوجود ان شاءاللہ آخر کار فتح و کامیابی غزہ کے مظلوم مسلمانوں کو ہی حاصل ہوگی. اس موقعہ پر جامعہ اشرفیہ کے مہتمم مولانا حافظ فضل الرحیم اشرفی، مولانا محمد یوسف خان، مولانا حافظ اسعد عبید اور دیگر علماء نے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ پوری امت مسلمہ کی دعائیں اور حمایت فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے ساتھ ہے.

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے