عبوری صدر نے تیل کی پیداوار روزانہ 36 لاکھ سے 40 لاکھ کرنے کا حکم جاری کردیا
عبوری صدر محمد مخبر کی صدارت میں حکومت کی معاشی کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ ان اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ تیل کے قومی پیدوار میں روزانہ کی بنیاد پر 4 لاکھ بیرل اضافہ کرکے 40 لاکھ تک پہنچایا جائے گا۔
ان اجلاس میں صدارتی دفتر کے سربراہ، پیٹرولیم کے وزیر، وزیر داخلہ، معیشت، لیبر منسٹر، زرعی امور کے وزیر، وزیر توانائی، تجارت، محکمہ بجٹ اور دیگر اعلی عہدے دار موجود تھے۔ اس موقع پر ساڑھے پانچ ارب ڈالر کی غیرملکی سرمایہ کاری کے بل کو منظور کیا گیا۔
اس کے علاوہ خام تیل اور پیٹرولیم مصنوعات کی پیداوار 7 ارب ڈالر تک پہنچانے کا حکم بھی جاری کردیا گیا۔