ایران کی ہاکی کی قومی ٹیم نے ایشین چیمپین شپ جیت لی
ان ڈور ہاکی کی قومی ٹیم نے ایشین چیمپین شپ جیت کر سن 2025 کے ورلڈ کپ میں اپنی سیٹ پکّی کرلی۔ایشین مقابلے قزاقستان میں منعقد ہوئے تھے جس میں ایران کی ٹیم نے تھائی لینڈ اور سنگاپور کو پہلے مرحلے میں شکست دیکر تاجیکستان کے مد مقابل آئے۔
اس میچ میں بھی ایران کی ان ڈور ہاکی کی قومی ٹیم نے 37 گول مار کر تاجیکستان کو سنگین شکست دی۔قزاقستان کو پانچ گول سے ہرایا جبکہ ملائیشیا کے ساتھ مقابلہ 3-3 کے اسکور سے اختتام پزیر ہوا۔ مجموعی طور پر ایران نے سب سے زیادہ پوائنٹ حاصل کرکے ایشین مقابلوں کا ٹائٹل اپنے نام کیا۔
قابل ذکر ہے کہ ایشین مقابلوں کے 10 دور میں سے ایران اب تک 9 بار چیمپین شپ حاصل کرچکا ہے۔