کراچی والوں کیلئے ایک اور بجلی بم گرانے کی تیاری
اسلام آباد: کراچی الیکٹرک (کے ای) پاور کمپنی نے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں 10 روپے 69 پیسے فی یونٹ کا اضافہ مانگ لیا۔کراچی الیکٹرک سپلائی کمپنی نے کراچی کے عوام کے لیے بجلی مزید مہنگی کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔
کے الیکٹرک نے2023 تا 2030 کا ملٹی ایئر ٹیرف مقرر کرنے کی درخواست نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی(نیپرا) میں جمع کرادی، درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ الیکٹرک کی بجلی کا بنیادی ٹیرف 44 روپے 69 پیسے فی یونٹ مقررکیا جائے۔