بجٹ میں تنخواہوں اور پنشن میں 15 فیصد تک اضافے کا امکان

2641624-budget_nfc_award__-1716019787-199-640x480.jpg

اسلام آباد: وفاقی حکومت کی جانب سے آئندہ مالی سال 2024-25کے وفاقی بجٹ میں سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافہ متوقع ہے جبکہ ریٹائرڈ ملازمین کی پنشن میں دس فیصد تک اضافہ متوقع ہے۔ایمپلائز اولڈ ایج بینیفٹ(ای او بی آئی) میں اضافے کی تجویز بھی زیر غور ہے ۔ اس کے علاوہ قومی خزانے پر پنشن کا بوجھ کم کرنے کیلئے پنشن اصلاحات متعارف کروائے جانے کا بھی امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے اگلے مالی سال کے بجٹ آئی ایم ایف شرائط اور مہنگائی سمیت دیگر عوامل کو مدنظر رکھتے ہوئے ملازمین کی تنخواہوں میں اضافے کی تجاویز پر غور کیا جارہا ہے جس کیلئے صوبوں سے بھی مشاورت جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ مالی سال 2024-25 کے بجٹ میں حکومتوں کی جانب سے ملازمین کی تنخواہوں میں 10 سے پندرہ فیصد اضافے کا اعلان متوقع ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ حکومتیں وزارت خزانہ کی سفارشات کا جائزہ لینے کے بعد کریں گی۔ اگر یہ اضافہ منظور ہوا تو جولائی 2024 سے نافذ العمل ہوگا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے