غزہ میں اسرائیلی فوج کے بکتر بند دستے کا بھاری نقصان

170704134.jpg

القسام بریگیڈ اور سرایا القدس نے آج جمعرات کو شمالی اور جنوبی غزہ میں صیہونی فوج کے کئ ٹینکوں اور بلڈوزروں کو تباہ کردیاحماس کے فوجی بازو القسام بریگيڈ نے آج جمعرات کو غزہ کے مختلف علاقوں میں صیہونی حکومت کے بکتر بند دستے کو بھاری نقصان پہنچایا ہے۔

القسام بریگیڈ نے اعلان کیا ہے کہ اس نے شہر جبالیا میں صیہونی فوج کے مرکاوا4 نوعیت کے دو ٹینکوں کو تباہ کردیا۔القسام بریگیڈ نے اسی طرح شہر رفح کے التنور محلے ميں بھی صیہونی حکومت کے ایک بلڈوزر اور ایک مرکاوا ٹینک کو تباہ کردیا

اسی کے ساتھ جہاد اسلامی فلسطین کے فوجی بازو سرایا القدس نے بھی بتایا ہے کہ اس نے جبالیاکیمپ میں صیہونی فوج کے ایک بلڈوزر اور ایک مرکاوا ٹینک کو الیاسین 5 نوعیت کے راکٹ سے حملہ کرکے تباہ کردیا۔

اسی کے ساتھ صیہونی میڈیا نے اعلان کیا ہے کہ رفح پاس کے علاقے میں صیہونی فوجیوں پر107 ملی میٹر کے کئی میزائلوں سے حملہ ہوا ہے۔  عوامی محاذ برائے آزادی فلسطین کے شہید ابوعلی مصطفی بریگیڈ نے بھی ایک صیہونی کالونی پر راکٹوں سے حملے کی خبر دی ہے۔اسی کے ساتھ صیہونی فوج نے ایک بیان جاری کرکے اعلان کیا ہے کہ گزشتہ چند گھنٹوں میں اس کے 15 فوجی ہلاک اور گیارہ زخمی ہوئے ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے