آزاد کشمیر میں جوائنٹ ایکشن کمیٹی کا احتجاج ختم کرنے کا اعلان

مظفر آباد: آزاد کشمیر میں عوامی جوائنٹ ایکشن کمیٹی نے مطالبات کی منظوری کے بعد احتجاج ختم کرنے کا اعلان کردیا۔جموں کشمیر جوائنٹ ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے آزاد کشمیر میں جاری لانگ مارچ، ہڑتال اور احتجاج ختم کرنے کا اعلان کیا۔ انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کے شہریوں نے پرامن تحریک چلائی اور تاریخ ساز لانگ مارچ کیا۔