اسرائیلی مظالم کیخلاف ایمسٹرڈیم یونیورسٹی کا عملہ مظاہرین کے ساتھ شامل

1349786_907284_Amsterdam-protest-1_updates.jpg

غزہ میں اسرائیلی مظالم کے خلاف دنیا بھر میں احتجاج جاری ہے اور ہالینڈ سمیت کئی یورپی ملکوں میں مظاہرے کیے جارہے ہیں۔ہالینڈ کی ایمسٹرڈیم یونیورسٹی میں پولیس نے مظاہرہ کرنے والے طلبہ کے خلاف کارروائی کی، جس پر جامعہ کا عملہ بھی طلبا کی حمایت میں کھڑا ہوگیا۔

ادھر مصر میں امریکی جامعہ کے طلبا نے احتجاج کیا اور اسرائیلی کمپنیوں کے بائیکاٹ کے نعرے لگائے۔دریں اثنا اسرائیل میں ہلاک فوجیوں کی یاد میں تقریبات ہوئیں، اسرائیلی وزیراعظم اور انتہاپسند وزیر بن گویر کے خطاب کے دوران موقع پر موجود شرکا نے شرم کرو کے نعرے لگائے اور حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے