پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چاند کیلئے روانہ

china-moon-1.jpg

چاند پر پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن چین سے روانہ ہوگیا یہ مشن ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا ہے۔پاکستان کا پہلا سیٹلائٹ مشن ’’آئی کیوب قمر‘‘ کو چاند پر چین کے ہینان اسپیس لانچ سائٹ سے خلا میں بھیجا گیا۔

فائنل کاؤنٹ ڈاؤن سے قبل چانگ ای 6 مشن تمام فائنل چیکس اور ریہرسلز بھی مکمل کر لی گئی ہیں۔ سیٹلائٹ آئی کیوب قمر کی لانچنگ ویب سائٹ سے براہ راست ٹیلی کاسٹ بھی کی گئی۔خلائی مشن پہلے دوپہر 12 بج کر 50 منٹ پر بھیجا جانا تھا تاہم موسم کی صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ہوئے چانگ ای 6 کی روانگی کا وقت تبدیل کیا گیا تھا۔

انسٹیٹیوٹ آف اسپیس ٹیکنالوجی کی کور کمیٹی کے رکن ڈاکٹر خرم خورشید کے مطابق آئی کیوب قمر کا ڈیزائن اور ڈیویلپمنٹ چین اور سپارکو کے اشتراک سے تیار کیا گیا جب کہ چاند کی تصاویر بنانے کے لیے آئی کیوب قمر میں دو کیمرے نصب ہیں۔

پاکستان کے مصنوعی سیارے کا وزن 7 کلو ہوگا جو چاند کے مدارکے چکر کاٹے گا، اس مشن سے لی جانے والی تصاویر تحقیقی مقاصد میں کام آئیں گی۔

واضح رہے کہ ایشیا پیسیفک سپیس کوآپریشن آرگنائزیشن (ایپسکو) کے 8 ممبر ممالک میں سے صرف پاکستان واحد ملک ہے جس کو چین کے چاند مشن ’چینگ 6‘ کے ساتھ اپنا چھوٹا سیٹلائٹ بھی خلا میں بھیجنے کا موقع دیا گیا۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے