نتن یاہو اندرونی اور بیرونی محاذ پر مخالفت سے پریشان، صہیونی میڈیا

4892952.jpg

صہیونی ذرائع ابلاغ نے وزیراعظم نتن یاہو اور صہیونی حکام کے درمیان شدید اختلافات کا انکشاف کیا ہے۔عبرانی اخبار یدیعوت احارونوت نے کہا ہے کہ وزیراعظم نتن یاہو کو مختلف معاملات پر اسرائیلی خفیہ ایجنسیو کے اعلی اہلکاروں اور امریکی حکام کی جانب سے شدید مخالفت کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔

صہیونی خفیہ ایجنسیاں نتن یاہو پر الزام لگاتی ہیں کہ وہ اہم مسائل کو حل کرنے کے خواہاں نہیں ہیں۔ رفح پر حملہ، قیدیوں کا تبادلہ اور غزہ میں جنگ بندی جیسے اہم معاملات پر نتن یاہو سنجیدگی سے غور کرنے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

دراین اثناء صہیونی میڈیا نے نتن یاہو اور امریکی وزیرخارجہ بلینکن کے درمیان بھی اختلافات کا انکشاف کیا ہے۔ اختلافات کی وجہ سے دونوں کے درمیان میٹنگ بھی معمول سے زیادہ طویل ہوگئی۔

یاد رہے کہ امریکی وزیرخارجہ نے تل ابیب کے دورے میں کہا تھا کہ امریکہ رفح پر حملے میں اسرائیل کی حمایت نہیں کرے گا۔ صہیونی میڈیا کے مطابق امریکی وزیرخارجہ نتن یاہو کے بیانات کو کوئی اہمیت دینے کے لئے تیار نہیں ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے