ایران اور عرب امارات کے درمیان تجارتی حجم 30 ارب ڈالر تک پہنچ جائے گا، ایرانی وزیر شہر سازی

4966473.jpg

ایرانی سڑکوں اور شہری ترقی کے وزیر مہرداد بذرپاش نے متحدہ عرب امارات میں دونوں ملکوں کی مشترکہ کمیٹی برائے اقتصادی تعاون کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایران اور متحدہ عرب امارات کے درمیان تجارتی کو 30 ارب سالانہ تک لے جایا جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ تہران اور ابوظہبی کے درمیان اس وقت سالانہ 27 ارب ڈالر کی تجارت ہوتی ہے جو کہ بہت بڑی مقدار ہے اور چین کے بعد عرب امارات ایران کا سب سے بڑا تجارتی پارٹنر ہے۔ جوائنٹ کمیٹی کی تشکیل کے بعد تجارتی حجم میں مزید اضافے کا امکان ہے۔

بذرپاش نے کہا کہ دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی مشترکہ کمیشن کا اجلاس تقریبا دس سال کے وقفے کے بعد ہورہا ہے۔ اجلاس میں دو مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔ اجلاس کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان متعدد شعبوں میں تعلقات بڑھانے پر زور دیا گیا جس میں بندرگاہ، شمال جنوب کوریڈور اور پروازیں بڑھانے کے معاملات شامل ہیں۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے