کولمبیا نے صیہونی حکومت کے تعلقات ختم کرنے کا اعلان کر دیا

171111224.jpg

کولمبیا کے صدر نے یوم محنت کشاں کی مناسبت سے بدھ کو اپنی تقریر میں کہا کہ غزہ میں جرائم کی وجہ سے صیہونی حکومت کے ساتھ کل سے سفارتی تعلقات پوری طرح سے ختم کئے جا رہے ہیں۔کولمبیا کے صدر نے بوگوٹا کے بولیور اسکوائر پر عوامی ریلی سے خطاب میں تالیوں کی گونج کے درمیان یہ اعلان کیا اور کہا: آج یہاں آپ سب کے سامنے تبدیلی کی حکومت کے صدر اعلان کرتے ہيں کہ کل سے اسرائیلی حکومت سے ہمارے تعلقات پوری طرح سے ختم ہو جائيں گے کیونکہ یہ حکومت اور اس کے وزير اعظم نیتن یاہونے غزہ میں نسل کشی کا ارتکاب کیا ہے۔واضح رہے کولمبیا کے صدر نے اس سے پہلے بھی کہا تھا کہ ا گر مجبور ہوئے تو ہم اسرائیلی حکومت سے سفارتی تعلقات ختم بھی کر سکتے ہيں اور ہم یہ کر کے رہیں گے۔

واضح رہے 7 اکتوبر سے غزہ کے خلاف صیہونی حکومت کی جارحیت میں اب تک 19 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہو چکے ہيں جن میں سے بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی ہے ۔45 دنوں تک جنگ جاری رہنے کے بعد 24 نومبر کو اسرائیل اور حماس کے درمیان جنگ بندی ہوئي جس کے دوران قیدیوں کا تبادلہ ہوا۔7 دنوں تک جاری رہنے کے بعد عبوری جنگ بندی ہو گئي اور پہلی دسمبر سے صیہونی حکومت نے غزہ پر پھر سے حملے شروع کر دیئے۔صیہونی حکومت اپنی شکست کی تلافی کے لئے وحشیانہ حملے جاری رکھے ہے لیکن ابھی تک اس کا ایک مقصد بھی پورا نہيں ہو سکا ہے۔

About Author

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے