ایم ڈبلیو ایم جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی کا دورہ ڈیرہ غازیخان، یونٹس صدور سے ملاقات
مجلس وحدت مسلمین جنوبی پنجاب کے صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادر حسین علوی نے وفد کے ہمراہ ڈیرہ غازیخان کا دورہ کیا، اس موقع پر ان کے ہمراہ صوبائی رہنما سید انعام حیدر زیدی، انجینئر مہر سخاوت علی سیال، صوبائی ترجمان سید ثقلین نقوی موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ضلع ڈیرہ غازیخان کے یونٹس صدور اور نمائندگان سے ملاقات کی۔ اس موقع پر ضلعی صدر سید اظہر حسین کاظمی، عشرت عباس، رحمت اللہ کھوسہ، باقر حسین، مولانا غضنفر عباس، مولانا سجاد حسین موجود تھے۔ علامہ قاضی نادر حسین علوی نے ضلعی شوریٰ کے اراکین سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری اس وقت تشیع کی ترجمانی ہر فورم پر کررہے ہیں، پاکستان اس وقت سیاسی بحران کا شکار ہے، سیاسی لیڈرشپ کے خلاف انتقامی کاروائیاں جاری ہیں، جمہوریت کے خلاف ایک ماحول بنا دیا گیا قوم کو بیدار ہونا ہوگا تاکہ ملکی سلامتی کو درپیش خطرات کا مقابلہ کیا جا سکے۔
