بلوچستان ہائیکورٹ میں 6 ہزار، ماتحت عدالتوں میں 18 ہزار کیسز زیر التواء

n01257738-b.jpg

عدالت عالیہ بلوچستان میں چھ ہزار سے زائد مقدمات زیر التواء ہیں، جبکہ بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں 18 ہزار سے زائد مقدمات زیر التوا ہیں۔ حکومت کی جانب سے جاری اعداد و شمار کے مطابق عدالت عالیہ بلوچستان میں سال 2025 کے شروع میں زیر التواء مقدمات 5272 تھے۔ سال 2025 کے دوران 6926 مقدمات دائر ہوئے، جبکہ 31 دسمبر 2025 تک 5813 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ اعداد و شمار کے مطابق اس وقت عدالت عالیہ بلوچستان میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 6385 ہے۔ اسی طرح سال 2025 کے شروع میں ماتحت عدلیہ میں زیر التواء مقدمات 18685 تھے۔ سال 2025 کے دوران ما تحت عدلیہ میں 62393 مقدمات دائر ہوئے، جبکہ 62654 مقدمات کا فیصلہ کیا گیا۔ اس وقت بلوچستان کی ماتحت عدالتوں میں زیر التواء مقدمات کی تعداد 18424 ہے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے