مولانا ذوالفقار سعیدی کا بلوچستان کے مختلف علاقوں کا دورہ

n01257329-b.jpg

مجلس علماء مکتب اہلبیت بلوچستان کے صوبائی صدر مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے بختیار آباد، بھاگ، چھلگری اور سبی کا تبلیغی دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مختلف دینیاتی سینٹرز کے بچوں سے دینی سوالات پوچھے اور ان کی فہم و ادراک کا جائزہ لیا۔ دورہ کے دوران علمائے کرام سے ملاقات بھی ہوئی، جس میں انہوں نے زور دیا کہ بچوں کی تعلیم و تربیت معاشرے کی ترقی کی بنیاد ہے۔ مولانا ذوالفقار علی سعیدی نے کہا کہ والدین اور علماء کی ذمہ داری ہے کہ بچوں کو علم کے ساتھ اخلاقیات کی بھی تعلیم دیں۔ صرف کتابی علم کافی نہیں، صحیح تربیت بچوں کو مضبوط کردار اور روشن مستقبل عطا کرتی ہے۔ دینی تعلیم اور تربیت نوجوانوں کو فکری اور روحانی طور پر مضبوط بناتی ہے تاکہ وہ معاشرے کے لیے قیمتی سرمایہ بن سکیں۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے