ڈیرہ غازیخان، سید اظہر کاظمی آئندہ تین سال کے لیے ایم ڈبلیو ایم کے دوبارہ صدر منتخب
مجلس وحدت مسلمین ضلع ڈیرہ غازیخان کا ضلعی کنونشن امام بارگاہ جوہر علی وڈانی میں منعقد ہوا، کنونشن کی صدارت صوبائی آرگنائزر علامہ قاضی نادرحسین علوی نے کی جبکہ صوبائی رہنما سید انعام حیدر زیدی، انجینئر سخاوت علی سیال، ثقلین نقوی، ضلعی آرگنائزر سمیت تحصیلوں اور یونٹس کے ممبران کی شرکت، کنونشن میں ضلع بھر کے چالیس سے زائد یونٹس، چار تحصیلوں اور ضلعی ورکنگ کمیٹی کے ایک سو سے زائد اراکین نے ووٹ کاسٹ کیے۔ کنونشن کے اختتام پر سید اظہر کاظمی کو بھاری اکثریت سے صدر منتخب، صوبائی رہنما سید انعام حیدر کاظمی نے نومنتخب صدر سے حلف لیا۔ نومنتخب صدر سید اظہر کاظمی نے اپنے ابتدائی خطاب میں تمام ساتھیوں کو ساتھ لے کر چلنے کا اعلان کیا، اُنہوں نے کہا کہ اس وقت سیاسی محاذ پر اپنا مثبت کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے، قائد وحدت علامہ راجہ ناصر عباس جعفری کی سیاسی بصیرت کو سلام پیش کرتے ہیں۔
