ملتان، ایم ڈبلیو ایم غازی آباد یونٹ کے وفد کی نومنتخب ضلعی صدر سے ملاقات، مبارکباد پیش کی

n01256163-b.jpg

۔ مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کے نومنتخب ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ سے غازی آباد یونٹ کے وفد نے ملاقات کی، ملاقات میں وفد نے عون رضا انجم ایڈووکیٹ کو ضلعی صدر منتخب ہونے پر مبارکباد پیش کی۔ اس موقع پر غازی آباد کے یونٹ صدر رانا عارف حسین، تقی ہادی، علی عباس چاون اور دیگر موجود تھے، ضلعی صدر عون رضا انجم ایڈووکیٹ نے وفد کو خوش آمدید کہا۔ عون رضا انجم نے کہا کہ مجلس وحدت مسلمین پاکستان میں مظلوموں اور کمزوروں کی توانا آواز ہے، سینیٹر علامہ راجہ ناصر عباس جعفری نے اسمبلی کے فلور پر ملک کی اصل مسائل کو اُجاگر کیا ہے، حکومت کی خوفزدگی کا یہ عالم ہے کہ سینٹ میں اپوزیشن لیڈر کا نوٹیفیکیشن جاری نہیں کر رہی۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے