حجت الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم
حجت الاسلام والمسلمین شیخ نعیم قاسم، لبنان کی حزب اللہ کے سیکرٹری جنرل، کی تقریر کے اہم نکات
(حاج محمد حسن یاغی—ایگزیکٹو کونسل کے سربراہ اور حزب اللہ کے سینئر کمانڈر—کی برسی کی یادگاری تقریب میں):
▪️ آج ہم ایک فیصلہ کن تاریخی موڑ پر کھڑے ہیں۔ یا تو ہم امریکہ اور اسرائیل کو وہ دے دیتے ہیں جو وہ چاہتے ہیں—یعنی لبنان پر مکمل تسلط—یا پھر اپنے وطن کے لیے اٹھ کھڑے ہوتے ہیں تاکہ اپنی حاکمیت، سرزمین، ملک اور ریاست کو دوبارہ حاصل کریں۔ غیر مسلح کرنے کا منصوبہ ایک امریکی–اسرائیلی منصوبہ ہے، جسے اس مرحلے پر “اسلحہ کو ریاست تک محدود کرنے” کے عنوان سے فروغ دیا جا رہا ہے۔
▪️ ایسے وقت میں جب اسرائیل لبنان کے خلاف اپنی جارحیت جاری رکھے ہوئے ہے، اسلحہ کی ریاستی اجارہ داری کا مطالبہ اس بات کے مترادف ہے کہ اس منصوبے کے حاملین لبنان کے مفاد میں نہیں بلکہ اسرائیل کی خدمت کر رہے ہیں۔
▪️ غیر مسلح کرنا اس منصوبے کا حصہ ہے جس کا مقصد لبنان کی فوجی صلاحیت کا خاتمہ ہے۔ یہ منصوبہ مزاحمت اور عوام کے درمیان فتنہ پیدا کرنے، پانچ مقامات پر قبضے کے تسلسل اور دشمن کی بلا حساب قتل و غارت کو جاری رکھنے کے لیے ہے۔
