وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے لاہور سے اسٹریٹ موومنٹ کا باقاعدہ آغاز کردیا، عوام کیطرف سے بھرپور استقبال

sohailafridilahore1766850210-0-600x450.webp

وزیراعلی خیبر ہختونخوا نے لاہور میں باقاعدہ اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کر دیا، شہر کی گلیوں میں بانی پی ٹی ائی کے حق میں نعرے بھی لگوائے جبکہ عوام کی جانب سے گل پاشی اور پرتپاک استقبال کیا گیا۔

 وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سہیل آفریدی نے لاہور میں دوسرا مصروف ترین دن گزارا جس کے دوران انہوں نے لاہور ہائیکورٹ بار میں منعقد تقریب سے خطاب کیا جبکہ حماد اظہر سمیت دیگر رہنماؤں کے گھر بھی گئے۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا نے زمان پارک میں جاکر بانی پی ٹی آئی کی بہن علیمہ خان سے بھی ملاقات کی۔

سہیل آفریدی نے بانی کی ہدایت کے مطابق لاہور میں اسٹریٹ موومنٹ کا آغاز کیا اور شہر کی گلیوں میں جگہ جگہ رک کر عوام سے خطاب کیا جبکہ شہریوں نے گل پاشی اور نعرے لگا کر وزیراعلیٰ کے پی کا استقبال کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے