فیلڈ مارشل جنرل حافظ عاصم منیر قائداعظم کے افکار و مشن کے پاسدار ہیں، مولانا امین انصاری

n01255536-b1.jpg

متحدہ علماء محاذ پاکستان کے بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری نے کہا ہے کہ قائداعظم کے پاکستان کی آزادی ،خود مختاری سلب نہیں ہونے دیں گے، امریکی کا سہ لیس نا اہل کرپٹ حکمرانوں نے اسلامی ایٹمی پاکستان کی آزادی خود مختاری و خوشحالی کو گروی رکھ دیا ہے اور مسلسل مہنگائی، بیروزگاری کے باعث عوام کو فاقہ کشی و خودکشی پر مجبور کردیا ہے، مقاصد پاکستان سے انحراف کرنے والے ملک و قوم کے بہی خواہ نہیں ہو سکتے، قائداعظم نے اپنی تقاریر میں بارہا یہ باور کرایا کہ پاکستان کا دستور و منشور قرآن ہے اور پاکستان میں قرآن و سنت کے منافی کوئی قانون نہیں بن سکتا، قائد اعظم عالم اسلام کے مایہ ناز عظیم ہیرو اور پاکستان کے بانی و محسن انقلابی شخصیت ہیں۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مرکزی سیکریٹریٹ گلشن اقبال میں بانی سیکریٹری جنرل مولانا محمد امین انصاری کی زیر صدارت قائد اعظم کے یوم ولادت پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ تقریب سے مختلف مکاتب فکر کے علماء نے قائداعظم اور قائدین کی خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔ مولانا منظرالحق تھانوی نے ملکی امن و استحکام، فلسطین و کشمیر کے مظلوم مسلمانوں اور افواج پاکستان کے لیے خصوصی دعا کرائی۔ ان کا کہنا تھا کہ قائداعظم اور انکے رفقائے کار شہید ملت لیاقت علی خان، علامہ شبیر احمد عثمانی، شاعر مشرق علامہ ڈاکٹر محمد اقبال، مفکر اسلام مولانا ظفر احمد تھانوی جیسے قائدین کے افکار و مشن کو اجاگر کرنے کے لیے جد و جہد کرتے رہیں گے۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے