مجلس وحدت مسلمین ملتان کا ضلعی کنونشن 26دسمبر کو منعقد ہوگا
مجلس وحدت مسلمین ضلع ملتان کا ضلعی کنونشن 26دسمبر بروز جمعتہ المبارک کو امام بارگاہ ابوالفضل العباس چوک کمہارانوالہ ملتان میں منعقد ہوگا، ایم ڈبلیو ایم ملتان کے ضلعی آرگنائزر عون رضا انجم ایڈووکیٹ کے مطابق ضلعی کنونشن میں ضلعی ورکنگ کمیٹی، ضلع کی چار تحصیلوں( ملتان سٹی، ملتان صدر، شجاع آباد، جلالپور پیروالا) کی کابینہ چاروں تحصیلوں کے 20سے زائدیونٹس صدورو جنرل سیکرٹریز ضلعی صدر کے انتخاب میں حصہ لیں گے۔ ضلعی کنونشن میں مجلس وحدت مسلمین کے مرکزی، صوبائی اور ضلعی رہنما شریک ہوں گے۔
