بلوچستان میں پیش رفت فیلڈ مارشل عاصم منیر کی سرپرستی و وژن کا نتیجہ ہے، سرفراز بگٹی

n01255319-b.jpg

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کا کہنا ہے کہ فوج کی قیادت نے انکی حکومت کی جانب سے بلوچستان میں مثبت پیش رفت کو سراہا ہے۔ جس پر وہ فوجی قیادت کے مشکور ہیں۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے پیغام میں سرفراز بگٹی نے کہا کہ پاکستان آرمی کی قیادت نے بلوچستان میں جاری مثبت پیش رفت اور بہتری کے عمل کو سراہا ہے۔ بلوچستان کی بہتری کیلئے اٹھائے گئے اقدامات کی توثیق پر پاکستان آرمی کی قیادت کے مشکور ہیں۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ عوامی فلاح پر مبنی ترقی، مقامی بااختیاری اور گورننس سے مربوط سکیورٹی اقدامات پر اعتماد مزید مستحکم ہوا ہے۔ بلوچستان میں امن، استحکام اور ترقی ایک مشترکہ قومی ترجیح ہے۔ سرفراز بگٹی نے مزید کہا کہ یہ پیش رفت فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی غیر متزلزل سرپرستی اور اسٹریٹجک وژن کا نتیجہ ہے۔ بلوچستان میں تعینات پاک فوج کی مخلص اور پیشہ ور ٹیم نے قیام امن میں کلیدی کردار ادا کیا۔

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے