ایف بی آر کی جانب سے سوست ڈرائی پورٹ کیلئے خصوصی ٹیکس سہولت کا ایس آر او جاری
فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سوست کسٹمز ڈرائی پورٹ سے اشیاء کی کلیئرنس کے لیے خصوصی طریقہ کار اور سہولت کا ایس آر او جاری کر دیا ہے۔مسودہ نوٹیفکیشن کے مطابق سِلک روٹ ڈرائی پورٹ سوست کے ذریعے درآمد کی جانے والی مخصوص اشیاء پر سیلز ٹیکس، انکم ٹیکس اور فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی عائد نہیں ہو گی، بشرطیکہ گلگت بلتستان حکومت کی مجاز اتھارٹی کی جانب سے آن لائن اجازت نامہ جاری کیا جائے۔ ایف بی آر نے مسودے پر تین دن کے اندر تجاویز اور اعتراضات طلب کر لیے ہیں۔
